19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:37
پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے، متحدہ عرب امارات
اے آر وائی - اقوام متحدہ کی اپیل کے بعد پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عالمی کوششیں شروع ہوگئیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے این جی اوز کو امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
عرب اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ملکی غیر سرکاری اور خیراتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ملکر امدادی سامان پاکستان تک پہنچائیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کرین۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےعالمی امداد کی اپیل کی تھی۔