19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:37
خودکش دھماکہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، منظور وسان
اے آر وائی - وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نےکہاہے کہ خود کش دھماکہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی نئی ساز ش ہے۔ رواں برس شہر میں چونسٹھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ دھماکے کی جگہ کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںکہا کہ اس قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں سے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز، لینڈمافیا، بھتہ خوروں اور دہشت گردی میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارراوئی جاری رہے گی۔
منظور وسان نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
دریں اثنا وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔