تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:37

بے نظیرقتل کیس:صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت ملتوی

اے آر وائی - راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت کے جج نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط اور انھیں مقدمہ میں اشتہاری ملزم قرار دئیے جانے کے خلاف بیگم صہبا مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چوبیس ستمبر تک ملتوی کردی ۔



صہبامشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ساتھ انتقامی کارروئی ہوئی ہے ۔ اسی عدالت نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل فرار کیس کی سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی کردی اس کیس میں سترہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.