19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38
طبی ماہرین ڈینگی پر قابو پالینگے ، وزیراعظم گیلانی
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ ڈینگی انسانی صحت کےلئے ایک چینلچ کے طورپر سامنے آیاہے ۔ پاکستانی طبی ماہرین ڈینگی پر قابو پالینگے۔
لاہور میں قومی صحت کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ ڈینگی سے نمٹنےکےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرناہوگا ۔ پاکستان ڈینگی سے متاثرہ سو ملکوں میں سے ایک ہے ۔ انھوں نے کہاکہ قومی صحت کانفرنس کا مقصد وبائی امراض کی روک تھام کےلئے لائحہ عمل مرتب کرناہے۔