تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

الطاف حسین کی چوہدری اسلم کے گھر پر خودکش حملے کی مذمت

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر خود کش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔



بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز ، سی آئی ڈی اور دیگر اداروں کی کارکردگی قابل فخر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سفاکدہشت گرد ان کارروائیوں سے خوفزدہ ہوکر افسران اور جوانوں کو بھی بیدردی سے نشانہ بناتے آئے ہیں ۔کراچی میں خود کش حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈز کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.