تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47

ٹھٹھہ:پاک فوج کے مشاق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اے آر وائی - پاک آرمی کے ایک مشاق طیارے نے مکلی کرکٹ گراؤنڈ ٹھٹھہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔جس کے باعث پائلٹ معمولی زخمی ہوا۔تاہم کوئی اور نقصان نہیں ہوا۔



پاک آرمی کے ٹوسیٹر مشاق طیارے کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ جس سے پائلٹ کیپٹں شعیب معمولی زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے ذرائع کے مطابق دو تربیتی طیارےمعمول کی پرواز پر میرپورخاص سے کراچی آرہےتھےکہ ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر ایک گراؤنڈ میں اتارلیاگیا۔اس واقعہ کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور جوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور گراؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا۔واقعہ میں کوئی اور نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.