19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن
اے آر وائی - سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں بدین ، میرپور خاص ،مٹھی ، نوابشاہ ، ٹنڈو الہ یار ، سانگھڑ ، عمر کوٹ اور پنگریو میں متاثرین کو امدادی سامان کی تقسیم اور محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں ، گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 58ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ جبکہ متاثرین میں 885ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا۔اور متاثرہ علاقوں میں چھ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں قائم آرمی میڈیکل کمپوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے 38ہزار 699مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔