تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47

ہمارے دور میں پاکستان مضبوط تھا آج آدھا ہوگیا، نواز شریف

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے دور میں پاکستان مضبوط تھا آج آدھا ہوگیا، دس سال پہلےعوام اتنے پریشان نہ تھے۔



کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہر میں امن اور امان کیلئے کوششیں اچھی بات ہے، مگر مستقبل میں بہتری کی امید نظر نہیں آرہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے راستے پر عمل کرے تو کراچی میں فوج بلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ حکومت میں شامل سیاسی رہنما صلح کررہے ہیں جو اچھی بات ہے، لیکن مجرموں اور قاتلوں کو رعایت نہیں ملنی چاہیئے ان کے خلاف مقدمات چلنے چاہیئیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس انتیس ارب روہے صوابدیدی فنڈ ہے، اس رقم میں سے کم از کم نو ارب روپے وہ سیلاب متاثرین کے لئے مدد کریں۔ انہوں نے کہا سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت بہت خراب ہے، پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے کی امدادی اشیاء ارسال کی ہیں جو تقسیم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو الیکشن کے ذریعے آنا چاہیئے اور الیکشن کے ذریعے جانا چاہیئے، جو حکومت اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے وہ خود بخود چلی جائے ورنہ عوام حساب لیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پر سپریم کورٹ میں نشاندھی ہوچکی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائی اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



اس موقع پر ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کی ضرورت ہے، حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے، نواز شریف کی آمد پر وہ شکرگذار ہیں، نواز شریف کی آمد کے موقع پرممتاز بھٹو کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے رکھا تھا، کارکنوں اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔ جبکہ آض صبح کراچی ایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کی آمد کے موقع پر کارکنوں کی بدنظمی کی وجہ سے نواز شریف میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.