19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
اے این پی کاایم کیوایم کیجانب سے الزامات واپس لینے پرخیرمقدم
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اسفندیارولی خان نے متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے الزامات واپس لینے کاخیرمقدم کیاہے۔
اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے امید ظاہر کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مابین محازآرائی میں کمی کی وجہ سے کراچی میں پائیدارمن کی راہ ہمواراور جمہوریت مستحکم ہوگی انہوں نے بتایاکہ ملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتیں مفاہمت کوفروغ دیں عداوت ودشمنی کے بجائے ملکی مسائل کاحل تلاش کریں اسفندیارولی خان نے بتایاکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ایک دوسرے کامیڈیاٹرائل نہیں کرینگے۔