19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
لاہورڈینگی سےآج مزیدتین مریض جاں بحق ہوگئے
اے آر وائی - لاہورمیں ڈینگی کے مزیدتین مریض اسپتالوں میں دم توڑ گئے ہیں۔ جس کے بعدپنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے ۔
لاہور میں جناح اسپتال اور میواسپتال میں ڈینگی کے تین مریض دم توڑگئے ۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سات ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہے ۔ ڈینگی پر قابو پانے کےلئے آنے والی سری لنکن ٹیم نے مختلف تجاویز بھی دی ہیں ۔ جس پر پنجاب حکومت غور کررہی ہے۔