تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47

پشاور: سی ڈی مارکیٹ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

اے آر وائی - پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع ہشت نگری کے قریب سی ڈی مارکیٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔



پولیس کے مطابق دھماکا ایک موٹر سائیکل میں نصب دس کلو بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دکانیں جل گئیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.