19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
وزیر اعظم کا صحت کانفرنس طلب کرنا غیر آئینی ہے،رضاربانی
اے آر وائی - سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے قومی صحت کانفرنس طلب کرنا غیر آئینی ہے۔ ڈینگی کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانا چاہیئے تھا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہناتھا کہ بیورو کریسی وزیر اعظم گیلانی کو غلط مشورے دے رہی ہے۔ یہ اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔ معاملے کو آئینی فورم میں جانا چاہیئے تھا۔