19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
آنکھوں کے گردحلقے امراض قلب کی علامت، ماہرین صحت
اے آر وائی - ماہرین صحت نے آنکھوں کے گرد زرد حلقوں کو امراض قلب کی علامت قرار دیا ہے۔ حالیہ طبی تحقیق کے مطابق آنکھوں کے گرد زردی مائل حلقے دل کے امراض کی نشاندہی کرتے ہیں۔جن لوگوں کی آنکھوں کے اردگرد جلد کا رنگ زردی مائل یعنی پیلے رنگ کے حلقے بن جاتے ہیں ان میں دس سال کے اندر دل کے دورےکا خطرہ موجود ہوتا ہے۔
یہ دھبے جلدی بیماری نہیں بلکہ دل کے امراض کی علامات میں سے ایک ہیں۔ ماہرین کے مطابق آنکھوں کے نچلے کناروں پر ظاہر ہونے والے زرد رنگ نشانات دراصل کولیسٹرول کی وجہ سے بڑھتے ہیں جن میں کوئی درد نہیں ہوتا۔ ان دھبوں سے بصارت پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔