19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
سیلاب سے 75 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، صدر زرداری
اے آر وائی - صدر آصف علی ذرداری نے کہا ہے کہ حالیہ قدرتی آفات سے 75 لاکھ لوگ متاثر ہوئے جوایک بڑا چیلنج ہے۔ صدارتی کیمپ آفیس بلاول ہاؤس کراچی میں حکومت سندھ کے نمائندوں اور تاجروں خطاب میں صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے روزمرہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کے لئے بلاول ہاؤس میں سیل قائم کردیا گیا ہے ، اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جائے گی ۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر امدادی کاموں کی خود نگرانی کرینگے۔ صدر کو بتایا گیا کہ بیس لاکھ ایکڑ زمین تباہ اور دو سو پندرہ ارب روپے کا نقصان ہوا۔ صوبے میں74فیصد کپاس کی فصل، 26 فیصد چاول تباہ ہوگئی ،جس پرصدر ذرداری کا کہنا تھا کہ وہ مانیٹرنگ کرنے والوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔