19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
کراچی :چوہدری اسلم کے گھر دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
اے آر وائی - کراچی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ مختلف کالعدم جماعتوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی چوہدری اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا۔ چوہدری اسلم کی جانب سے جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں تحریک طالبان لشکر جھنگوی،مختیار گروپ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اب تک جتنی بھی کالعدم تنظیموں کے خلاف انہوں نے کارروائی کی ہے ان میں سے کسی ایک تنظیم کی جانب سے ان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔