تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:9

سندھ میں سیلاب متاثرین 80 لاکھ سے زیادہ ہیں ، پی ڈی ایم اے

اے آر وائی - قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اسّی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو باون ہوچکی ہے، جس میں ترانوے خواتین اور تراسی بچے شامل ہیں۔



اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اوچا کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارش سے متاثرہ لوگوں میں انچاس فیصد خواتین ہیں۔اوچا کی رپورٹ

کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے دس لاکھ خاندان متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ فیصد کی سربراہ خواتین اور چار فیصد کے سربراہ معذور افراد ہیں۔فوری ضروریات کا تعین کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 59 مقامات کے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ میرپورخاص اور تھرپارکر میں فوری شیلٹر کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.