تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:10

ہیلری کلنٹن سے ملاقات مفید رہی، حنا ربانی کھر

اے آر وائی - وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات مفید رہی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں جاری مصالحت کی حمایت کرتا ہے پاکستان ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے5ہزار سکیورٹی اہلکار اور30ہزار شہری شہید ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.