تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:19

امداد کا زیادہ تر حصہ پاکستانی عوام کو نظر نہیں آیا، منٹر

اے آر وائی - پاکستان میں امریکہ کے سفیر کمیرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دی گئی امداد کا زیادہ تر حصہ پاکستانی عوام کو نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ امدادی رقم چھوٹے پراجیکٹس میں لگائی گئی۔۔



امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے سربراہ راجیو شاہ اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر کمیرون منٹر نے پاکستان میں امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔۔بریفنگ کا اہتمام ایشیا سوسائٹی اور امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا، اس فورم کے تحت یو ایس ایڈ اور امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔



فورم میں موجود پاکستانی امریکن کمیونیٹی راجیو شاہ اور مسٹر منٹر سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس فورم کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی سے پاکستان میں جاری امدادی کاموں کے حوالے سے آئیڈیاز لینا اور ممکنہ تجاویز کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.