20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:42
سکھر:میرمرتضیٰ بھٹو کی پندرویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی
اے آر وائی - شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی پندرویں برسی کے موقع پر ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے قائد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی پندرویں برسی کے موقع پر سکھر سمیت اندرون سندھ کے شہروں میں محروم کی روح کو ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔
سکھر میں چوہان ہاوٴس بندر روڈ پر منعقد تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سکھر سٹی کے صد منیر احمد بھٹو،ضلعی صدر سردار اصغر علی چوہان اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو ملک میں حقیقی جمہوریت کے خواہاں تھے مگر آمریت پسند قوتوں نے بذدلانہ کارروائی کرکے شہید کردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے ۔ سیلاب سے متاثر لاکھوں بے گھر افراد امداد کے منتظر ہیں حکومت صرف دعوے اور بیانات دے رہی ہے۔