20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:20
نوازشریف کی خواہشات پوری نہیں ہونگی، شرجیل میمن
اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ نوازشریف ایک ہی وقت میں سپریم کورٹ کے جج ،صدر، وزیراعظم، سب کچھ بننا چاہتے ہیں ۔ ان کی خواہشات پوری نہیں ہونگی ۔
نوازشریف کے اس بیان پرکہ عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں پر الیکشن میں پابندی عائد کی جائے۔ انھوں نےکہاکہ نوازشریف کو مسلح کارکنان کو راناثناء اللہ کے پاس دیکھنا چاہیے ۔ انھوں نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست چھوڑدیں ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میں سیاسی سوچ نہیں ہے ۔