20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:33
شریف برادران کرپشن کیسز کی وجہ سے باہر گئے،فردوس عاشق اعوان
اے آر وائی - وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وسط مدتی انتخابات کی بات کرنے والے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں ۔ شریف برادران کرپشن کیسز کی وجہ سے معافی نامہ لکھ کر باہر گئے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کویک جہتی کی ضرورت ہے ۔ نوازشریف دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر متاثرین سیلاب کی مدد کریں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کے لئے تمام سیلاب متاثرین برابر ہیں ۔ ملک میں عدلیہ آزاد ہے کوئی بھی انصاف کےلئے عدالتوں کا رخ کرسکتاہے ۔