20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:42
اپراورکزئی ایجنسی:فورسز کی کارروائی 24شدت پسند ہلاک
اے آر وائی - اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں چوبیس شدت پسند ہلاک اور نوے زخمی ہوگئے ۔جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہیداور پانچ زخمی ہوئے ۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ علاقےمیں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی ہے۔