تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:19

پاکستان نے وولر بیراج کا بھارتی ڈیزائن مسترد کر دیا

اے آر وائی - بھارت کی طرف سے دئے جانیو الے ڈیزائن میں گیٹوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے بھارت پانی ذخیرہ کر سکتا ہے جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے گذشتہ ماہ وولر بیراج کا ڈیزائن پاکستان کی حوالے کیا تھا جب کہ اس بیراج پر 27برس سے بھارت منصوبے بنا رہا تھا۔



پاکستان کی نیم سرکاری انجنئرنگ کمپنی نیسپاک نے اس ڈیزائن کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کا موقف ہے کہ وولر بیراج پر گیٹوں کی تعمیر سے بھارت تین لاکھ 24ہزارایکڑ فیٹ پانی ذخیرہ کر سکے گا۔تا ہم بغیر گیٹ کے بھارت وولر جھیل کو نیوی گیشن کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔بھارت نے اس سے پہلے گیٹ کم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.