تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:24

صحافیوں کیلئے ویج بورڈ ایوارڈ کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت

اے آر وائی - صحافیوں کے لئے ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ کے خلاف سپریم کورٹ میں اخبار مالکان کی تنظیم اے پی این ایس کی اپیل کی باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس غلام ربانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ روزآنہ کی بنیاد پر اپیل کی سماعت کرے گا ۔



سماعت کا آغاز اخبار مالکان کے وکیل عبدالحفیظ پیر زادہ کے دلائل سے ہوا عبدالحفیظ پیر زادہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اخبار کے دفتر کے تمام ملازمین کو صحافی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایک بینک کے باہر کھڑا ہوا گارڈ بینکر نہیں ہو سکتا اسی طرھ اخبار کے دفتر کا غیر صحافتی عملہ صحافی نہیں ہوتا ،ان کا کہنا تھا کہ صحافی کی تعریف کے مطابق ایڈیٹر،رپورٹر ،نیوز ایڈیٹر، سب ایڈیٹر،فوٹو گرافر اور کارٹونسٹ صحافی ہوتے ہیں ان کے علاوہ دفتر میں ملازم دیگرا سٹاف غیر صحافتی عملہ ہے جن کے حقوق کا تحفظ ملک کے دیگر آٹھ قوانین کے تحت ہو تا ہے۔



انہوں نے کہا کہ بھارت میں صحافتی اور غیر صحافی عملے میں تفریق کر دی گئی ہے ۔عدالت نے سوال کیاکہ بھارت میں اس ایوارڈ کا کیا نام ہے عبدالحفیظ پیر زادہ اس سوال کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ انہوں نے ویج بورڈ پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتظامی ادارہ ہے جسے عدالتی اختیار نہیں دیا جا سکتا جبکہ اس بورد نے عدالتی اختیار استعمال کیاعبدالحفیظ پیر زادہ کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.