تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:33

پاک بحریہ میں پہلا فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل لانچ کردیا گیا

اے آر وائی - پاک بحریہ میں پہلا فاسٹ اٹیک کرافٹ(میزائل) لانچ کردیا گیا ہے جسے پی این ایس عظمت کا نام دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں تقریب زن جیانگ شپ یارڈ میں منعقد ہوئی ۔



پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ(میزائل) کی لانچنگ پاک بحریہ اور چین کے انجینئروں کی انتھک محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ، فاسٹ اٹیک کرافٹ(میزائل) پاک چائنا کے دیرینہ تعلقات کی ایک اورمثال ہے جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی ، نیول چیف نے کہا کہ میزائل کرافٹ کی تیاری کے اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی دفاعی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پاکستان نیوی کی آپریشنل ضروریات بھی پوری ہوں گی ۔



انہوں نے قوی امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کے اشتراکی کام سے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گاجو پاکستان اور چائنا کے درمیان دفاعی پیداوار میں ایک سنگ میل کا حامل ہو گا، نیول چیف نے مزید کہا کہ میزائل کرافٹ کی شمولیت سے نہ صرف ہماری جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ پاکستان نیوی کو خطے میں واضح برتری قائم کرنے اور علاقے میں متوازی طاقت قائم رکھنے کا موقع بھی فراہم ہو گا۔لانچنگ کی تقریب میں چائنا سٹیٹ شپ بلڈنگ کمپنی کے صدر، پاکستان کے سفیراور دیگر حکام نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.