20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10
کوئٹہ : زائرین کی بس پر فائرنگ ، 20 افراد جاں بحق
اے آر وائی - بلوچستان کے علاقے مستونگ روڈ ایران جانے والی زائرین کی بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر سعید عمرانی کے مطابق کوئٹہ سے ایران جانے والی زائرین کی بس پر مستونگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کا یہ سلسلہ آٹھ سے دس منٹ تک جاری رہا ، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، فائرنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران زائرین کی بس پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل مغربی بائی پاس اور سیراب روڈ پر بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں ۔