تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:43

سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے ، فلڈ کمیٹی

اے آر وائی - وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ مون سون کی بارشوں نے گزشتہ 100 سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔



کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کے ارکان راجہ پرویز اشرف اور نذر محمد گوندل نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے صوبہ کے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن کی بحالی اور ریلیف کیلئے صوبائی حکومت نے بروقت اقدام کئے اور وفاق امدادی کارروائیوں میں بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔



انہوں نے بتایا کہ متاثرین کیلئے 10 ہزار خیمے روز تیار ہوتے ہیں اور اب تک 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد خیمے متاثرہ علاقوں میں پہنچائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید ترسیل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اپنے دکھی بہن بھائیوں کے درمیان موجود ہیں۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے وزراء نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کیلئے دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.