تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:19

پاکستان کا حقانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ، رحمان ملک

اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حقانی گروپ سے پاکستان کو کوئی تعلق نہیں ، سابق افغان صدر کی خود کش حملے میں ہلاکت امن کے عمل کے لئے شدید دھچکا ہے ، کوئٹہ میں زائرین کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔



کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے مزید کہا کہ کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلرکوئی بہت بڑی واقعہ نہیں ہے ، کراچی سے ایسے ایسے ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے گئے ہیں جن کے سامنے اجمل پہاڑی کچھ بھی نہیں ، کراچی میں آپریشن لیاری کے عوام کے خلاف نہیں ہو رہا بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہو رہا ہے اور یہ بات اہل علاقہ کو سمجھ لینا چاہیے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والا دھماکا خود کش نہیں تھا ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔



رحمان ملک نے کوئٹہ میں زائرین کو بس سے اتار کر قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے کوئٹہ خود جائیں گے اور اس حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.