تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:56

ملک کے بالائی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سردی

اے آر وائی - بارش اور برف باری کے بعد ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جس سے درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔



مانسہرہ میں وادی کاغان میں 3 فٹ تک برف باری سے کاغان روڈ بند ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں میر پور، باغ، وادی نیلم اور وادی لیپا میں برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔



چترال، سوات، اور کزئی ایجنسی، گلگت بلتستان اور دیگر ملحقہ علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے۔ ہزارہ ڈ ویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد اور گرد ونواح میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔



ایبٹ آباد کے سیا حتی مقامات گلیات، ٹھنڈیانی، نتھیا گلی، ایو بیہ اور میرا جانی کے پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد ان علاقوں کا رخ کررہی ہے۔



سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور کلام میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.