تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:5

وزیراعظم کے بیان پرآرمی چیف کا اظہار ناراضی،غیرملکی میڈیا

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری سے ہفتے کی شام پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف نے صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم کے چینی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔



برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق آرمی چیف کا صدر مملکت سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے اس بیان کی وضاحت کریں یا اسے واپس لیں۔ آرمی چیف نے صدر کو بتایا کہ فوج کے اعلیٰ افسران میں وزیراعظم کے بیان سے بے چینی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.