تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:47

نوازشریف سے باری مانگ نہیں رہےچھین رہے ہیں،عمران خان

اے آر وائی - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے وہ نوازشریف سے باری مانگ نہیں رہے چھین رہے ہیں۔



کہوٹہ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا دونوں بڑی جماعتیں مل کر بھی مسائل حل نہیں کرسکتیں۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت این آر او کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا ان کی جماعت سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت کو این آراو سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔



عمران خان کا کہنا تھا سیاستدانوں نے دولت ملک سے باہر رکھی ہوئی ہے وہ کس طرح عوام کی خدمت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.