تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:5

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

اے آر وائی - قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد کل شام پانچ بجے اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہوگا۔



اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوری اداروں کے استحکام سے متعلق پیش کردہ قراردادکی منظورری دیے جانے کا امکان ہے۔ مذکورہ قرارداد اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے گذشتہ اجلاس میں پیش کی تھی۔ اداروں کے درمیان تصادم سے بچاؤ ، عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق ن لیگ کی تجویز کردہ ترامیم بھی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.