15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:14
راولپنڈی:جلوس کی گذرگاہ پر بچی کے مشکو ک بیگ سے اسلحہ برآمد
اے آر وائی - راولپنڈی میں جلوس کی گذرگاہ سے چیکنگ کے بعد مشکوک بیگ سے اسلحہ برآمد، علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔آٹھ سالہ بچی کو حراست میں لے لیاگیاایک ملزم بھی گرفتار،تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
کشمیری بازار کے قریب جلوس کی گذرگاہ سے چیکنگ کے دوران پولیس نےآ ٹھ سالہ بچی کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے چالیس گولیاں اور پستول بر آ مد ہوا ۔۔ بچی کی نشاندہی پر قریب ہی کھڑے چوبیس سالہ نوجوان گل محمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔
بچی نے ابتدائی بیان میں بتایاکہ اسے پستول اور گولیاں گل محمد نے دی تھی ۔ پولیس کے مطابق بچی اور نوجوان افغان ہیں۔ایس پی ملک مطلوب نے اے آ ر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ہونیوالا نوجوان چکوال میں بھی بچی کا پڑوسی تھا ۔ پولیس نے بچی کے بیان پر مزید گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں مضافاتی علاقوں میں بھجوا دی ہیں ۔