15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:20
کسی فرد نہیں پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوں،وزیراعظم گیلانی
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ کسی فرد کو نہیں پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ۔ میمو کیس میں جواب داخل کرنے میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔
وہاڑی میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا سیکرٹری دفاع کو غلطی کرنے پر ہٹایا گیا۔ ان کا کہنا تھا سینیٹ کے انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ دیرینہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا حکومت آئین کی پاسداری چاہتی ہے ۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں ۔
اُن کا کہنا تھا وزیر اعظم کا پانچ سالہ مدت پوری کرنا ضروری نہیں لیکن پارلیمنٹ پانچ سال پورے کرے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا آرمی چیف نے وضاحتی بیان کے لئے نہیں کہا ۔ایوان صدر نے پہلے ہی اس خبر کی تردید کردی ہے۔