تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:56

میمو اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن کا تیسرا اجلاس کل ہوگا

اے آر وائی - میمو اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن کا تیسرا اجلاس کل اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں ہو گا۔ میمواسکینڈل کی تحقیقات کیلئے پارلمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں کل ہو رہا ہے۔



تین رکنی میموکمیشن کی سربراہی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس فائز عیٰسی کررہے ہیں ۔میمو کمیشن کےدوسرے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف،حسین حقانی،اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ ،سیکریٹری خارجہ،سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور مسلح افواج کی جیک برانچ کے نمائندگان پیش ہوئے تھے۔کمیشن نے منصور اعجاز کو ویزا جاری کرنے اور پاکستان آمد پرسیکورٹی فراہم کرنیکی ہدایت کی تھی ۔کمیشن کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں ۔ میڈیا کے نمائندگان کو بھی خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.