15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:29
خانپور:چہلم جلوس میں دھماکا،15جاں بحق
اے آر وائی - خان پور میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے۔ دھماکےکی وجوہات کےبارے میں متضاد بیانات دیئے گئے لیکن اب ڈی پی او سہیل ظفر کا کہنا ہے دھماکہ بم کا ہوسکتا ہے۔
ضلع رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں دھماکہ ہوا اس وقت ہوا جب چہلم کا ماتمی جلوس گزر رہا تھا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز خان پور اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔ پہلےڈی پی او خان پور سہیل ظفر چھٹہ نےاے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہاکہ دھماکہ جلوس کا علم ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے کے باعث ہوا جس سے بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹ گیا اور تار عزاداروں پر گرے۔
دوسری جانب واپڈا کے اہلکار مشتاق کچھی نے پولیس کا موقف غلط قرار دیتے ہوئے کہادھماکے کی جگہ نصب ٹرانسفارمر صیح سلامت ہے ۔ عینی شاہدین نے بھی بتایا دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کےبعد لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کیا۔ بعد میں دھماکے سے متعلق ڈی پی او نے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔ اُنہوں نےکہا شواہد سے لگتا ہے دھماکا بم کا تھا۔