15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:38
قوم کی بیٹی ارفع کریم آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک
اے آر وائی - قوم کی بیٹی ارفع کریم کی لاہور ،فیصل آباد اور آبائی گاؤں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدآبائی گاؤں میں تدفین کر دی گئی۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ارفع کریم کی نماز جنازہ صبح دس بجے خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے ارفع کے والد سے تعزیت بھی کی۔ نماز جنازہ کے بعد میت ایمبولینس کے ذریعے فیصل آباد روانہ کی گئی ۔ جہاں ان کی دوسری نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اُن کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپٹا ہوا تھا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔
ارفع کریم کی دوسری نماز جنازہ سرگودھا روڈ پر آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔