تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:47

وزیراعظم وضاحتیں پیش کرنے کے بجائے بیان واپس لیں،شہباز شریف

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وضاحتیں پیش کرنے کی بجائے اپنا بیان واپس لیں اورعوام سے معافی مانگیں۔ انتہائی غیرذمہ دارانہ اور قابل مذمت بیان صدر آصف علی زرداری کے ایما پر جاری کیا گیا۔



لاہور میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کے خلاف جنگ کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیں۔ حکمران فوج اور عدلیہ کے خلاف تصادم کی راہ پر چل کر اپنی تباہی کو آواز دے رہے ہیں۔



شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج کی وطن عزیزکے لئےقربانیوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے اور اس کے حوصلوں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.