تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:14

عرق گلاب، آنکھوں اور جلد کا بہترین محافظ

اے آر وائی - طبی ماہرین کے مطابق عرق گلاب جلد کے امراض اور جلدی بیماریوں کے تدارک کے لئے انتہائی موثر ہے۔ یہ جلد کی مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔ اسے پینے سے کمزور دل اور دماغ کو تقویت ملتی ہے ۔



عرق گلاب کا استعمال جلد کی نچلی سطحوں میں پانی کی مقدار کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے جلد ملائم چمکدار اور صحت مند رہتی ہے۔ عرق گلاب چھائیوں خشکی اور داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے۔



یہ اعصابی دباو سے نجات دلاتا ہے اوراس سے بہت سی بیماریوں میں قوت مدافعت میں مدد ملتی ہے اوریہ جسمانی امراض میں کمی بھی لاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.