15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:5
ایم کیو ایم کا حکومت کے حق میں قرار دادکی حمایت کا فیصلہ
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ نے پارلیمنٹ میں حکومت کے حق میں پیش کی جانے والی قرارداد کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ کو فیصلے سے آگاہ کیا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں میں جاری مشاورتی اور مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔