15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:14
سکھرکا جلسہ ایم کیو ایم کی فتح کی نوید ہوگا، الطاف حسین
اے آر وائی - الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک بھر کے مظلوم ومحکوم عوام کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے مظالم سے نجات دلائے گی۔ بیس جنوری کو سکھر کا جلسہ ملک میں ایم کیوایم کے حق پرستانہ فکروفلسفہ کی فتح کی نوید ثابت ہوگا۔
لطاف حسین نے سکھر میں ایم کیوایم کے مختلف شعبوں کے ذمہ داروں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے غریب ہاری اور کسان بنیادی حقوق سے محروم ہیں، جاگیرداروں اوروڈیروں نے انہیں غلام بنارکھا ہے۔ انہیں ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ سمیت ملک بھرکے مظلوم ومحکوم عوام کو ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کے مظالم سے نجات دلائے گی اور ان کے بنیادی حقوق دلوائے گی۔