15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:29
سپریم کورٹ لارجر بینچ کل این آراو کیس کی سماعت کرے گا
اے آر وائی - سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصر الملک کے سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کل سے این آر اور عملدرآمد کیس کی سماعت شروع کرےگا۔
گذشتہ سماعت پر پانچ رکنی بینچ نے این آر او فیصلے پر عملدرآمد کے لیے چھ آپشنز تجویز کیے تھے جن پر اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا تھا کہ عدالت نے یہ آپشنز حکومت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے رکھے ہیں تاہم وہ عدالت سے استدعا کریں گے کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے۔