15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:14
بل گیٹس: ارفع کریم کے والد کوفون، تعزیت اور دکھ کا اظہار
اے آر وائی - مایئکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کی ناگہاں رحلت پر ارفع کریم کے والد کو فون کرکے تعزیت اور اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مایئکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کے والد سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ارفع کریم کا انتقال بہت بڑا سا نحہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ارفع کریم بہت ذہین اور ہونہار طالبہ تھیں، ارفع کی رحلت ان کے لیے نہایت صدمے کا سبب بنی ہے۔
بل گیٹس ارفع کریم کی بیماری کے وقت بھی ارفع کریم کے والد سے رابطے میں رہے اور ارفع کریم کے پاکستان سے باہر علاج کے لیے بھی پیشکش کرتے رہے۔