تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:25

پاکستان :چندہفتوں میں 4 سو،آئندہ برس 3ہزار دہشتگردوںکی پھانسی متوقع

جیو نیوز - کراچی.... رفیق مانگٹ...... امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان میں آئندہ ہفتوں میں چار سو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ور تین ہزار دہشت گردوں کو2015میں تختہ دار لٹکا یا جائے گا۔امریکی میڈیاMcClatchy اوراینٹی وار لکھتا ہے کہ پشاور سانحے کے بعد حکومتی فیصلوں کے نتیجے میں ان چار سو پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں د وکو پھانسی دی جا چکی ہے دیگر 20کو کسی وقت بھی پھانسی دے دی جائے گی۔ 378دہشت گردوں کو جنہیں عدالتوں کی طرف سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے انہیںفوری تختہ دار پر لٹکانے کے لئے وزارت داخلہ کے قانونی مشیر ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تین ہزار سے زائد سزا یافتہ دہشت گرد پاکستان میں قید ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے سزائے موت پرچھ سالہ پابندی اٹھانے کے بعد ان تین ہزار دہشت گردوں کو 2015 میں تختہ دار لٹکا دیا جائے گا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف لکھتا ہے کہ پاکستان میں آٹھ ہزار سزائے موت کے قیدی ہیں۔لیکن 2008میں پھانسی دیئے جانے پر پابندی سے انہیں تختہ دار سے دور رکھا گیا تھا۔ اخبار نے اعلیٰ فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ حکومت اور فوی قیادت عوامی دباؤ کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور بہت سے اقدامات میں سے دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا یا جانا پہلا قدم ہو سکتا ہے۔حکومت کو یقین ہے تختہ دار پر لٹکائے جانے سے عوامی اعتماد بحال ہونے میں معاون ہوگا۔ایک سینئر لیفٹیننٹ جنرل نے اخبار کو بتایا کہ لوگ پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے مطالبے کو پورا کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.