تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57

الطاف حسین کا مولانا کو گرفتار کرنے اور جامعہ حفصہ بند کرنے کا مطالبہ

جیو نیوز - لندن.......خطیب لال مسجد کا تنازع پشاور سانحہ کے بعد مذمت سے انکار کے بعد شروع ہوا ۔ جس پر سول سوسائٹی نے مسجد کے باہر احتجاج کیا اور الطاف حسین نے جامعہ حفصہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز سے ایک ٹی وی پروگرام میں جب سانحہ پشاور پر تاثرات پوچھے گئے تو ان کا کہنا تھاکہ وہ فقط اس واقعے کی مذمت نہیں کریں گے ۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا اور دیگر حلقو ں میں غم و غصے کا اظہار ہونے لگا۔ جمعرات کی شب اور جمعہ کو سول سوسائٹی ارکان نے لال مسجد کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ جمعہ کو ہی لال مسجد کے باہر اہل سنت والجماعت کی جانب سے بھی مظاہرہ ہوا جس میں سانحہ پشاور کی مذمت اور مولانا عبدالعزیز سے اظہار یک جہتی کیا گیا۔الطاف حسین نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں مولانا عبدالعزیز کی رویے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور لال مسجد سے منسلک مدرسہ جامعہ حفصہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.