تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57

کراچی تاریکی میں ڈوب گیا، 12بجے تک بحال ہو جائے گی ،کے الیکٹرک

جیو نیوز - کراچی.....کراچی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تاریکی میں ڈوب گیا۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے جسکی بحالی کا امکان دن کے 12 بجے تک کا ہےشہر قائد رات گئے اندھیرے میں ڈوب گیا۔ ڈیفنس،کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ نآطم آباد، شاہ فیصل کالونی، ڈرگ روڈ، کارساز، صدر، جیکب لائن، لیاری، گارڈن، کھارادر، میٹھادر، ٹاور سمیت تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ جبکہ جناح ، سول اورعباسی شہید اسپتال میں بھی بجلی منقطع ہوگئی،، جس نے مریضوں کی پریشانی کو مزید بڑھادیا۔ترجمان کے الیکٹرک احمد فراز نے جیونیوزسے گفتگو میں بتایا کہ اتوار کی صبح پونے چار بجے نیشنل گرڈ سے آنے والی 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوگئی جس کے باعث کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن لائن نمی کے باعث ٹرپ ہوئی جس کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پولیس کا وائرلیس سسٹم بھی بند ہوگیا۔ پولیس کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور بجلی کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.