تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57

نیشنل ٹرانسمیشن لائن میں خرابی،7 گھنٹے سے سندھ کی بجلی غائب

جیو نیوز - کراچی.......نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کے بعد سندھ اوربلوچستان کے متعدداضلاع میں بجلی کی فراہمی علی الصباح سے معطل ہے، بجلی کی عدم دستیابی سے شہریوں اور اسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کےمتعدد اضلاع میں صبح 4 بجےسےبجلی بند ہے۔ سندھ میں حیدرآباد، ٹھٹھہ، ٹنڈومحمدخان ، ٹنڈوالہ یار، بدین، تھرپارکر، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور جبکہ بلوچستان میں جعفرآباد، نصیرآباد، صحبت پور، جھل مگسی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ سندھ بھر کے119گرڈ اسٹیشن اور657فیڈرز بند پڑے ہیں ۔ سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی میں کیے جانے والے آپریشن بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ فیکٹروں اور کارخانوں میں بھی کام متاثر ہے ۔جبکہ انٹر نیٹ کی سروس بھی بند ہے۔بجلی کی بندش کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ خرابی کس مقام پر ہوئی ہے۔بجلی معطلی کی وجہ سےشہری پریشان ہیں اوراسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.