تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57

پشاور : پولیس اورفورسزکا سرچ آپریشن، 80 مشتبہ افراد زیرحراست

جیو نیوز - پشاور ........ورسک روڈ کے مختلف مقامات پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 80 سے ذیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن بہاری کالونی، آبشار کالونی، کبابیان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کئے گئے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 80 سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ سرچ آُپریشن میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔ ورسک روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر ناکے لگائے گئے ہیں اور ہر گاڑی اور شخص کو تلاشی کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.