تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:29

کے الیکڑک کا سسٹم بھی بیٹھ گیا،کراچی تاحال بجلی سے محروم

جیو نیوز - کراچی.......رات گئے نیشنل گرڈ سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کئے باعث کے الیکڑک کا سسٹم بھی بیٹھ گیا ۔تقریبا ًدس گھنٹے بعد بھی شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔کراچی شہر میں اچانک بجلی کا بریک ڈاون ہوا جس سے تقریبا پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔متاشرہ علاقوں میں ڈیفنس ، کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلستان جوہر، گلشن معمار،سہراب گوٹھ ،گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ نآطم آباد، نئی کراچی ،سرجانی ٹاون،شاہ فیصل کالونی، ڈرگ روڈ، ، پی ای سی ایچ سوسائٹی،نرسری، محمود آباد،کارساز، صدر، جیکب لائن،لیاری، گارڈن، کھارا در، میٹھادر،ٹا ور، سلطان آبادشامل ہیں۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث اسپتالوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے ۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ترجمان کے الیکٹرک احمد فراز نے جیو نیوز کو بتا یا کہ نیشنل گرڈ سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کئے باعث شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو ئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہر میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ، جناح اسپتال ، ایئرپورٹ اور پی اے ایف بیس کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.