تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:45

ڈیرہ بگٹی : نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑادیا

جیو نیوز - ڈیرہ بگٹی.......ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ گیس فیلڈ کی 8 انچ قطر گیس پائپ لائین کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اُڑادیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ میں نامعلوم افراد نے گیس کنوا ں نمبر 24 سےگیس پلاٹ کو جانے 8 انچ قطر گیس پائپلائین کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑادیا گیا، دھماکے سے گیس پائپ لائین میں آگ لگ گئی ، سیکیورٹی حکام اور امدادی ٹیم جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئی ہیں ، جہاں سیکیورٹی کیلئرنس کے بعد مرمتی کا م آغاز کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.